ناش کپ سکواش : پاکستان کی ماریا طور فائنل میں پہنچ گئیں

ہفتہ 19 ستمبر 2015 11:16

ناش کپ سکواش : پاکستان کی ماریا طور فائنل میں پہنچ گئیں

اونٹاریو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار19ستمبر ۔2015ء ) پاکستانی ویمنز سکواش سٹار ماریا طور ناش کپ کے فائنل میں پہنچ گئیں ہیں ۔

(جاری ہے)

کینیڈا کے شہر اونٹاریو میں میں جاری ایونٹ کے سیمی فائنل میں ایونٹ کی ٹاپ سیڈ اور عالمی نمبر ً51 ماریا طور نے چوتھی سیڈ فرانس کی سیریل پیلٹیئر کو 0 کے مقابلے 3 گیمز سے ہرا کر ایونٹ کے فیصلہ کن معرکہ میں جگہ بنائی ، ان کی جیت کا سکور 4-11 ، 7-11، 9-11 رہا ، فائنل میں ان کا مقابلہ سیکنڈ سیڈ برطانیہ کی ملی ٹوملنسن سے ہوگا ۔