لاہور : آپ منہ اُٹھا کر ہر کسی کو نہیں پکڑ سکتے، وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود کی طرفداری کر دی۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 19 ستمبر 2015 11:23

لاہور : آپ منہ اُٹھا کر ہر کسی کو نہیں پکڑ سکتے، وفاقی وزیر ریلوے خواجہ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 19 ستمبر 2015ء) نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود کی طرفداری کر دی ان کا کہنا تھا ککہ رانا مشہود کے خلاف کسی کے پاس نہ تو کوئی مدعی ہے نہ کوئی ٹھوس ثبوت ہے اور خود رانا مشہود بھی اس ویڈیو کی بار رہا تردید کر چکے ہیں. ان کا کہنا تھا کہ آپ ہر کسی کو بغیر ثبوت کے منہ اُٹھا کر نہیں پکڑ سکتے. یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ نیب نے وزیر تعلیم پنجاب رانامشہود کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہوا ہے. لائیو پروگرام میں خواجہ سعد رفیق نے مزید کیا کہا آپ بھی سنئیے: