کامیڈی فلم ہوٹل ٹرانسلوانیا کا سیکوئل ہوٹل ٹرانسلوانیا 2کا نیا ٹریلر جاری

ہفتہ 19 ستمبر 2015 11:24

کامیڈی فلم ہوٹل ٹرانسلوانیا کا سیکوئل ہوٹل ٹرانسلوانیا 2کا نیا ٹریلر ..

نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 ستمبر۔2015ء) 2003ء کی ہالی ووڈ کی تھری ڈی کمپیوٹر اینی میٹڈ فینٹسی کامیڈی فلم ہوٹل ٹرانسلوانیا کے سیکوئل ہوٹل ٹرانسلوانیا 2کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے، ہدایتکار جینڈی ٹارٹاکووسکی کی اس کامیڈی فلم کی کہانی ڈریکولا کے کردار کے گرد گھومتی ہے جس نے دیوؤں اور بلاؤں کیلئے فائیو سٹار ریسٹورنٹ بنایا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

مشعیل مرڈوکا کی پروڈیوس کردہ اس فلم کے مرکزی کرداروں کے ڈائیلاگز کی ڈبنگ معروف ہالی ووڈ اداکار ایڈم سینڈلر،گلوکارہ و اداکارہ سلیناگومزاور ڈیوڈاسپیڈکی آوازوں میں کرائی گئی ہے۔کولمبیا پکچرز کے تحت تھری ڈی اینی میٹڈ فلم ہوٹل ٹرانسلوانیا ٹو 25ستمبر کو دنیا بھر کے سنیماء گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :