بچے بہت اچھے لگتے ہیں اگر کچھ نیا کرنا ہوا تو بچوں کیلئے فلم بناؤنگا،شاہ رہ خان

ہفتہ 19 ستمبر 2015 11:24

بچے بہت اچھے لگتے ہیں اگر کچھ نیا کرنا ہوا تو بچوں کیلئے فلم بناؤنگا،شاہ ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 ستمبر۔2015ء) بالی ووڈ کنگ خان نے کہا ہے کہ مجھے بچے بہت اچھے لگتے ہیں اگر کچھ نیا کرنا ہوا تو بچوں کیلئے فلم بناؤنگا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں کنگ خان سے پوچھا گیا کہ وہ کاروبار کے علاوہ کیا کرنا چاہتے ہیں تو انہوں نے فوری جواب دیا کہ مجھے بچوں سے بے حد پیار ہے اور میں ان کے لیے فلمیں بنانا چاہونگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میرے لئے ہر شعبے میں انٹرٹینمنٹ کا ہونا بہت ضروری ہے اور جس بھی کاروبار کا تعلق انٹرٹینمنٹ سے ہوگا میں اس کو سپورٹ کریں گے۔اپنی خریدی ہوئی کرکٹ اورفٹبال ٹیم کے حوالے سے شاہ رخ نے کہا کہ اگر ان کی ٹیموں کی طرف دیکھا جائے تو انہیں بھی اداکار نے انٹرٹینمنٹ کے طور پر ہی خریدا ہے اس طرح ان کے خریدے ہوئے کھیلوں کے پارک بھی بچوں کی انٹرٹینمنٹ ہی ہیں۔