اداکارہ ریچل خان کا شوبز کے گھناؤنے ، مکروہ چہرے بے نقاب کرنے کا اعلان

ہفتہ 19 ستمبر 2015 11:27

اداکارہ ریچل خان کا شوبز کے گھناؤنے ، مکروہ چہرے بے نقاب کرنے کا اعلان

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 ستمبر۔2015ء) لالی ووڈ اداکارہ وماڈل ریچل خان نے کہا ہے کہ شوبز میں بھولی لڑکیوں کو ورغلایا جارہا ہے،گھناؤنے اورمکروہ چہرے بے نقاب کرونگی۔ ایک انٹرویو میں اداکارہ ریچل خان نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں سچ بولنا جرم بن چکا ہے ، جھوٹ جیسی لعنت لوگوں میں سمتی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہر انسان اپنے اچھے اور برے کا ذمہ دار خود ہوتا ہے اور اس کا فیصلہ اللہ نے کرنا ہے ،ہم جج بن کر کسی کو مجرم قرار نہیں دے سکتے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی اچھا کام کرتا ہے تو میں بغیر رنگ نسل اور مذہب جانے اس کے اچھے کام میں شریک ہونگی ۔انہوں نے کہا کہ شوبز میں منافقت انتہاء پر ہے ،بھولی بالی لڑکیوں کو ورغلایاجارہا ہے اور میں ایسے گھناؤنے اور مکروہ چہروں کو بے نقاب کرونگی۔

متعلقہ عنوان :