قومی جوڈو ٹیم ایشین کیڈٹ اور ایشین جونیئر چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی

ہفتہ 19 ستمبر 2015 11:41

قومی جوڈو ٹیم ایشین کیڈٹ اور ایشین جونیئر چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی

اسلام آباد ۔ 19 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 ستمبر۔2015ء) قومی جوڈو ٹیم بنکاک میں ہونے والی 9 ویں ایشین کیڈٹ اور 16ویں ایشین جونےئر جوڈو چیمپئن شپ میں حصہ لے گی۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن کے سیکرٹری مسعود احمد حان کے مطابق 9 ویں ایشین کیڈٹ اور 16ویں ایشین جونےئر چیمپئن شپ 8 سے12 اکتوبر تک تھائی لینڈ میں کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایشین کیڈٹ میں 2 جبکہ ا یشین جونےئر جوڈو چیمپئن شپ میں4 کھلاڑی شرکت کرینگے تاہم حتمی ٹیم کو بھیجنے کا فیصلہ اکتوبر کے پہلے ہفتے میں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پشاور میں جاری ہے جس میں سینئر اور جونےئر کھلاڑی تربیت حاصل کر رہے ہیں اور انہیں ایرانی کوچ سجاد کاظمی تربیت دے رہے ہیں۔