بڈھ بیر حملے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار ، حملہ آوروں کے پاس 28کلو گرام کی آئی ای ڈیز بھی تھیں

ہفتہ 19 ستمبر 2015 11:45

بڈھ بیر حملے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار ، حملہ آوروں کے پاس 28کلو ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 ستمبر۔2015ء ) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بڈھ بیر حملے کی ابتدائی رپورٹ تیار کر لی، حملہ آوروں کے پاس 28کلو گرام کی آئی ای ڈیز بھی تھیں ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حملے کے بعد ایف آئی اے کی 3 رکنی ٹیم پشاور پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

حملے کے مقام کی جائزہ رپورٹ اور واقعے میں استعمال ہونے والے ہتھیاروں اور بارود کا فرانزک ریکارڈ تیارکرے گی۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے واقعے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیارکرلی ہے جس کے مطابق 14دہشت گردوں نے حملہ کیا جن کے پاس اے کے 47، آر پی جی، ہینڈ گرنیڈ اور گرنیڈ گنز تھیں، حملہ آوروں کے پاس 28 کلو گرام کی آئی ای ڈیز بھی تھیں۔حملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :