میچ فکسنگ سکینڈل میں سزا یافتہ کھلاڑی سلمان بٹ نے شاہد آفریدی سے معافی مانگ لی

ہفتہ 19 ستمبر 2015 11:56

میچ فکسنگ سکینڈل میں سزا یافتہ کھلاڑی سلمان بٹ نے شاہد آفریدی سے معافی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 ستمبر۔2015ء)میچ فکسنگ سکینڈل میں سزا یافتہ کھلاڑی سلمان بٹ نے شاہد آفریدی سے معافی مانگ لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جاری دورہ زمبابوے کیلئے ٹریننگ کیمپ کے دوران سلمان بٹ بھی اکیڈمی میں ٹریننگ کیلئے آئے اور اس وقت ان کا سامنا شاہد آفریدی سے ہو گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس موقع پر سلمان بٹ نے شاہد آفریدی سے آبدیدہ انداز میں معافی مانگ لی اور کہا کہ وہ میچ فکسنگ کے سکینڈل میں ملوث ہونے پر شرمندہ ہیں، شاہد آفریدی اس موقع پر سلمان بٹ کو آبدیدہ نہ دیکھ سکے اور انہیں گلے سے لگا لیا۔

شاہد آفریدی نے سلمان بٹ کو اپنی کرکٹ پر توجہ دینے کی بھی ہدایت کی۔ ذرائع کے مطابق اس موقع پر قومی ٹیم کے چند کھلاڑیوں کو سلمان بٹ کی موجودگی ناگوار گزری جس کی اطلاع انہوں نے ٹیم مینجمنٹ کو بھی کر دی