کمرشل تھیٹر کی بقاء کے لئے پروفیشنل لوگوں کونیک نیتی سے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنا ہونگے‘ صائمہ خان

ہفتہ 19 ستمبر 2015 12:39

کمرشل تھیٹر کی بقاء کے لئے پروفیشنل لوگوں کونیک نیتی سے ہنگامی بنیادوں ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 ستمبر۔2015ء ) نامور اداکارہ صائمہ خان نے کہا ہے کہ کمرشل تھیٹر کی بقاء کے لئے پروفیشنل لوگوں کونیک نیتی سے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنا ہونگے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں فنکاروں سے یہ توقع نہیں کرنی چاہیے کہ تھیٹر میں بہتری لاسکتے ہیں اس کیلئے فنکاروں ،ادیبوں ،ڈائریکٹروں اور رائٹروں حضرات پر مشتمل ایک کمیٹی بنانی چاہیے جو تھیٹر کی فلاح اور اس میں مزید بہتری کے حوالے سے سفارشات مرتب کر کے حکومت اور وزارت ثقافت کوبھجوائیں تاکہ اس کومزید بہتر کرنے میں مدد مل سکے ۔

صائمہ خان نے کہاکہ دور حاضرکے تھیٹرڈراموں میں سکرپٹ نام کی کوئی چیز نہیں ،نئے او ر اچھوتے موضوعات کا شدیدبحران ہے ،ڈانس تھیٹر کی ضرورت بن چکا ۔ اس کے علاوہ سکیورٹی مسائل کی وجہ سے بھی تھیٹر ویران ہوتے جارہے ہیں حکومت کو اس حوالے سے مناسب اقدامات کرنا ہونگے ۔