پشاور : خیبر پختونخواہ کی پولیس ایک مرتبہ پھر بازی لے گئی،

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 19 ستمبر 2015 13:08

پشاور : خیبر پختونخواہ کی پولیس ایک مرتبہ پھر بازی لے گئی،

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 19 ستمبر 2015 ء) : گذشتہ روز سانحہ ائیر بیس میں دہشت گردوں کی فائرنگ اور ان کے خود کش حملوں کے باعث 2000 سے زائد ہلاکتوں کا خدشہ تھا لیکن ایسا نہیں ہوا. جس کا سہرا خیبر پختونخواہ کی پولیس اور کوئیک رسپانس فورس کو جاتا ہے .

(جاری ہے)

گذشتہ روز دہشت گردوں کے ائیر بیس پر حملے کی اطلاع موصول ہونے کے ٹھیک 10 منٹ بعد کوئیک رسپانس فورس نے اپنی پہلی بڑی کارروائی میں کوئیک رسپانس اور قابل تعریف کارکردگی دکھاتے ہوئے پوری بہادری اور دلیری کے ساتھ دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا جبکہ مزید تباہی کا خواب لے کر آئے دہشت گردوں کو بھی جہنم واصل کر دیا.

گذشتہ حملے میں کم جانی نقصان کا سہرا کوئیک رسپانس فورس کے سر جاتا ہے جو خیبر پختونخواہ کو دیگر صوبوں سے منفرد بناتی ہے اور بلا شبہ خیبر پختونخواہ حکومت کا ایک اچھا اقدام ثابت ہوئی ہے.

متعلقہ عنوان :