رگبی ورلڈ کپ 2015 کا لندن میں رنگا رنگ آغاز

ہفتہ 19 ستمبر 2015 13:37

رگبی ورلڈ کپ 2015 کا لندن میں رنگا رنگ آغاز

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 ستمبر۔2015ء) رگبی ورلڈ کپ دوہزار پندرہ کا رنگارنگ تقریب سے لندن میں آغاز ہوگیا ، افتتاحی میچ میں میزبان انگلینڈ نے فجی کو شکست دے دی۔ آٹھویں رگبی ورلڈ کپ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب لندن کے ٹوینکن ہیم سٹیڈیم میں منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

اسی ہزار شائقین کی موجودگی میں پرنس ہیری نمایاں تھے۔تقریب کے آغاز میں رگبی کے کھیل کے ارتقائی مناظرایک وڈیو کے ذریعے دکھائے گئے جس کے بعد آتش بازی کا شاندار مظاہرہ ہوا۔ورلڈ رگبی کے چئیرمین برنارڈ لاپاسٹ نے میگا ایونٹ کے آغاز کا باقاعدہ اعلان کیا۔ میگا ایونٹ کے افتتاحی میچ میں میزبان انگلینڈ نے فجی کو یکطرفہ مقابلے کے بعد پینتیس گیارہ سے شکست دی۔