پاکستان سے سیریز نیوٹرل وینیوز بجائے میزبان ملک میں کھیلنے کی پالیسی کے حق میں ہیں، حکومتی اجازت بغیر سیریزکا فیصلہ نہیں کرسکتے، راجیو شکلا

ہفتہ 19 ستمبر 2015 13:51

پاکستان سے سیریز نیوٹرل وینیوز بجائے میزبان ملک میں کھیلنے کی پالیسی ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 ستمبر۔2015ء) انڈین پر یمےئر لیگ کے سابق چےئر مین راجیو شکلا نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ سیریز نیوٹرل وینیوز کے بجائے میزبان ملک میں کھیلنے کی پالیسی کے حق میں ہیں،حکومتی اجازت کے بغیر پاکستان سے سیریزکا فیصلہ نہیں کرسکتے، مقابلے ہونگے یا نہیں فی الحال اس بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا۔تفصیلات کے مطابق فیوچر ٹور پروگرام کے تحت پاکستان کو رواں سال بھارت کی میزبانی کرنا ہے، اس حوالے سے دونوں بورڈز میں ایم او یو بھی سائن ہوچکا تاہم دونوں ممالک میں سیاسی کشیدگی کا نزلہ ہمیشہ کی طرح کھیلوں پر بھی گرا، بی سی سی آئی دسمبر میں یواے ای میں مجوزہ سیریز کو اپنی حکومتی اجازت سے مشروط کرتے ہوئے ایک بار پھر راہ فرار اختیار کررہا ہے، دوسری جانب موہوم سی امید ہونے کے باوجود پی سی بی نے گذشتہ ماہ خط لکھا تھا۔

(جاری ہے)

جس کا تاحال باضابطہ طور پر کوئی جواب نہیں موصول ہوسکا،اب بی سی سی آئی کے ایک اعلیٰ عہدیدار راجیو شکلا نے معاملہ ایک بار پھر ہوا میں لٹکا دیا ہے،میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ابھی کئی مسائل کا حل تلاش کرنا باقی ہے جس کے بعد یواے ای میں سیریز کے حوالے سے کوئی بات کی جا سکتی ہے۔انھوں نے کہا کہ ہماری پالیسی ہے کہ دو ممالک کی باہمی سیریز نیوٹرل وینیوز پر نہیں بلکہ ان میں سے کسی ایک میں ہونی چاہیے، سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر اس کیلیے حکومتی اجازت کی ضرورت ہے،اس کے بغیر بی سی سی آئی کوئی فیصلہ نہیں کرسکتا، انھوں نے کہا کہ پاکستان سے مقابلے ہونگے یا نہیں فی الحال اسکے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

متعلقہ عنوان :