سانحہ پشاور بڈھ بیر ایئربیس پر حملے کی پلاننگ افغانستان میں نہیں ہوئی؛صدارتی ترجمان افغانستان

ہفتہ 19 ستمبر 2015 15:14

سانحہ پشاور بڈھ بیر ایئربیس پر حملے کی پلاننگ افغانستان میں نہیں ہوئی؛صدارتی ..

کابل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 ستمبر۔2015ء) افغانستان کے صدارتی ترجمان نے کہا کہ سانحہ پشاور بڈھ بیر ایئربیس پر حملے کی پلاننگ افغانستان میں نہیں کی گئی ۔ افغانستان کی حکومت دہشت گردوں کا نیٹ ورک ختم کرنے کے لئے پرعزم ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز کابل سے افغانستان کے صدارتی ترجمان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان سانحہ پشاور بڈھ بیر ایئربیس پر حملہ کی مزاحمت کرتا ہے ۔

(جاری ہے)

بڈھ بیر ایئربیس پر حملے کی پلاننگ افغانستان میں نہیں ہوئی افغانستان خود دہشت گردی کا شکار ہے اور افغانستان حکومت دہشت گردوں کا نیٹ ورک ختم کرنے کے لئے پرعزم ہے ۔ واضح رہے کہ جمعہ کے روز پشاور بڈھ بیر پر دہشت گردوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 29 افراد شہید ہو گئے تھے ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے جمعہ کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ بڈھ بیر حملے کی پلاننگ اور کمانڈ اینڈ کنٹرول افغانستان سے کیا جا رہا تھا ۔

متعلقہ عنوان :