فلم ”دی گریٹسٹ شومین آن دی ارتھ“ کے ریلیز کے شیڈول میں ایک بار پھر تبدیلی

ہفتہ 19 ستمبر 2015 15:35

فلم ”دی گریٹسٹ شومین آن دی ارتھ“ کے ریلیز کے شیڈول میں ایک بار پھر ..

لاس اینجلس ۔ 19 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 ستمبر۔2015ء) ہالی وڈکی نئی فلم ”دی گریٹسٹ شومین آن دی ارتھ“ کے ریلیز کے شیڈول میں ایک بار پھر تبدیلی کر دی گئی۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق پروڈکشن بینر فلم دی گریٹسٹ شومین آن دی ارتھ کے ریلیز کے شیڈول میں کئی بار تبدیلیاں کر چکی ہے۔اس سے قبل فلم 2016ء میں کرسمس کے موقع پر ریلیز کی جانی تھی تاہم اب نئے شیڈول کے مطابق فلم کی ریلیز کی تاریخ کو مزید ایک سال آگے بڑھا دیا گیا ہے جو 2017ء میں کرسمس کے موقع پر ریلیز ہو گی۔مزکورہ فلم کی ہدایات مچل گریسی نے دیں ہیں جس میں ہوگ جیکمین مرکزی کردار ادا کریں گے۔