ٹیسٹ کرکٹر احمد شہزاد آج شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے

ہفتہ 19 ستمبر 2015 16:18

ٹیسٹ کرکٹر احمد شہزاد آج شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار19ستمبر ۔2015ء ) قومی ٹیم کے پلیئر احمد شہزاد آج شادی کے بندھن میں بندھ کر زندگی کی نئی اننگز کا آغاز کر یں گے ، اوپنر شادی والے روز بھی دورہ زمبابوے کیلئے ٹریننگ کیمپ میں بھرپور پریکٹس کرتے نظر آئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سیلفی ماسٹر احمد شہزاد اپنی شادی کے روز بھی کھیل کے میدان میں ان ایکشن نظر آئے ۔ شادی کی خوشی نے شاید کھلاڑی کا جوش و جذبہ بھی دگنا کر دیا ہے تب ہی شادی کی تیاریوں کیساتھ ساتھ دورہ زمبابوے کی تیاریاں بھی بھرپور انداز میں کی جا رہی ہیں ۔ احمد شہزاد آج بارات لے کر اپنی دلہنیا کو لینے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :