شان علی فیصل آباد ہی نہیں پورے پاکستان کی شان ہے: والد ، بھائی کی گفتگو

ہفتہ 19 ستمبر 2015 16:33

شان علی فیصل آباد ہی نہیں پورے پاکستان کی شان ہے: والد ، بھائی کی گفتگو

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر2015ء)پشاور ائیربیس حملے میں شہید ہونے والے گارڈ شان علی کے والد اور بھائی نے کہا ہے کہ شان علی فیصل آباد نہیں پورے پاکستان کی شان ہے۔

(جاری ہے)

شان علی کی تدفین کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شان علی کے بھائی نے بتایا کہ اپنے بھائی کی شہادت پر فخر ہے ، انھوں نے دشمن کا مردانہ وار مقابلے کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ شان علی کے والد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شان نے ہمارا سر شان سے بلند کر دیا ، شان علی نے بہادری کی مثال قائم کرتے ہوئے فیصل آباد کا نام روشن کر دیا ، انھوں نے شان علی فیصل آباد ہی نہیں پورے پاکستان کی شان ہے۔