کھوکھر ہاؤس سے پکڑ اجانیوالا اسلحہ اور گاڑیاں واپس کر دی گئیں

ہفتہ 19 ستمبر 2015 16:37

کھوکھر ہاؤس سے پکڑ اجانیوالا اسلحہ اور گاڑیاں واپس کر دی گئیں

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 ستمبر۔2015ء) کھوکھر ہاؤس سے آپریشن کے دوران پکڑا جانے والا اسلحہ لائسنس یافتہ ہونے اور گاڑیاں رجسٹرڈ ہونے کے باعث واپس کردی گئی ہیں،افغان شہری عرصہ دراز سے امتیاز کھوکھر کے ڈیرہ پر ملازمت کے باعث رہائش پذیر تھے جس سے پولیس اور سیکورٹی ادارے تحقیقات کررہے ہیں ،قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سنسنی پھیلاتے ہوئے واقعہ کو غیر معمولی کرکے پیش کیاگیا جس سے خوف وہراس پھیل گیا ۔

آن لائن کو ذرائع سے حاصل معلومات کے مطابق امتیاز کھوکھر المعروف تاجی کھوکھر کے ڈیرہ پرپولیس اور سیکورٹی اداروں کی جانب سے کیے گئے آپریشن کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں جس کے مطابق پکڑا جانے والا اسلحہ 67بندوقیں ،گولیاں ،گنیں حکومت سے منظورشدہ لائسنس یافتہ ہونے اور 4ڈبل کیبن گاڑیاں رجسٹرڈ ہونے کے باعث تصدیق کے بعد واپس کردی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ انیس گرفتار افغان شہریوں کے بارے میں معلوم ہواہے کہ وہ تاجی کھوکھر کے ڈیرے پر عرصہ دراز سے ملازم ہونے کے باعث رہائش پذیر تھے جن کے بارے میں سیکورٹی ادارے مزید تحقیقات کررہے ہیں ۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ سیکورٹی اداروں کی جانب سے ڈیرے پر آپریشن کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی گئی تاہم آپریشن کے دوران غیر قانونی اسلحہ اور گاڑیاں برآمد نہ ہو سکیں ہیں جبکہ خوف وہراس پیدا ہونے سے شہری گہری تشویش کا شکار ضرور ہو گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :