امریکہ نے جرمن کار ساز ادارے والکس ویگن پر فضائی آلودگی کے قوانین کے خلاف ورزی کا الزام عائد کر دیا

کمپنی کو 5لاکھ گاڑیاں واپس منگوانے کا حکم

ہفتہ 19 ستمبر 2015 17:21

امریکہ نے جرمن کار ساز ادارے والکس ویگن پر فضائی آلودگی کے قوانین کے ..

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 ستمبر۔2015ء) امریکہ نے جرمن کار ساز ادارے والکس ویگن پر فضائی آلودگی کے قوانین کے خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے جس پر کمپنی کو 5لاکھ گاڑیاں واپس منگوانے کا حکم دیا گیا ۔

(جاری ہے)

امریکی ادارہ برائے ماحولیاتی تحفظ کے مطابق جرمن کمپنی نے ان گاڑیوں میں جو سافٹ ویئر دیا تھا اْسے اس طرح ڈیزائن کیا گیا تھا جس سے فضائی آلودگی کیلئے بنائے گئے معیار کی خلاف ہو رہی تھی۔کمپنی کی تیار کردہ گاڑیاں مطلوبہ مقدار میں آلودہ دھواں خارچ کرنے کے بجائے اس سے کہیں زیادہ مقدار میں دھواں خارج کررہی تھیں۔ ادارہ ماحولیات کے مطابق اس طرح کے فراڈ پر کمپنی کے خلاف 18ارب ڈالر کا جرمانہ بھی عائد کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :