خیرپور ،اسسٹنٹ کمشنر کے عطائی ڈاکٹروں کی کلینکوں پر چھاپے ،بھاری مقدار میں زائد المیعاد اورسرکاری کی ادویات برآمد

ہفتہ 19 ستمبر 2015 18:54

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 ستمبر۔2015ء)خیرپور میں اسسٹنٹ کمشنر کے عطائی ڈاکٹروں کی کلینکوں پر چھاپے ۔سینکڑوں کی تعداد میں زائد المیعاد اورسرکاری کی ادویات برآمد ۔5کلینک سیل کرکے بھاری جرمانہ عائد۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل سول سرجن ڈاکٹر عزیز سومرو کی نجی کلینک سے جانوروں کے استعمال کی ادویات برآمد تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر خیرپور ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے رینجرزاور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ خیرپور کے گاڑھی پل،لقمان،سرکی موڑ اور دیگر علائقوں میں قائم عطائی ڈاکٹروں کی کلینکوں پر چھاپے مارے ،چھاپے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے کلینکوں پر موجود ادویات چیک کی گئی جس دوران سینکڑوں کی تعداد میں زائد المیعاد ،سرکاری اور جانوروں کے استعمال کی ادویات برآمد ہوئی جس پر فوری کاروائی کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر نے ڈاکٹر شوکت سیال،ڈاکٹر ارشاد ،ڈاکٹر رمیش اور ڈاکٹر فہد کی کلینکوں کو سیل کرکے بھاری جرمانہ کیا ،جبکہ سول اسپتا ل خیرپور کے ایڈ یشنل سول سرجن ڈاکٹر عزیز سومرو کی نجی کلینک سے سرکاری اور جانوروں کے استعمال کی ادویات برآمد ہونے پر 5ہزار جرمانہ کرکے آخری وارننگ جاری کی گئی ،اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے شہر کے مختلف علائقوں میں عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی کی اطلاع ملنے پر سینکڑوں ڈاکٹر اپنی کلینک چھوڑ کر فرار ہوگئے جس کے بعد اسسٹنٹ کمشنر نے کلینک سیل کرکے زائد المیعاد ادویات ضائع کرادی ہیں ۔