قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی احمد شہزاد اپنی بارات لے کر لاہور کے مقامی ہوٹل پہنچ گئے

muhammad ali محمد علی ہفتہ 19 ستمبر 2015 21:42

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی احمد شہزاد اپنی بارات لے کر لاہور کے مقامی ہوٹل ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 19ستمبر 2015 ء) قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی احمد شہزاد اپنی بارات لے کر لاہور کے مقامی ہوٹل پہنچ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز نوجوان بلے باز اپنی بارات لے کر لاہور کے مقامی ہوٹل پہنچ گئے ہیں۔ اس موقع پر قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی بھی احمد شہزاد کے ہمراہ ہیں۔ احمد شہزاد کی دلہن ابھی تک ہوٹل نہیں پہنچی ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے شاہد آفریدی کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر احمد شہزاد کیلئے پیغام دیا گیا ہے کہ انہیں زندگی کے اصل پویلین میں خوش آمدید .

متعلقہ عنوان :