ایچ ڈی پی کے ظہرانے میں سردار اختر جان مینگل نے پنجابی جملہ’’ساڈھا حق اتھے رکھ‘‘بول کر ہال میں موجودمقررین کو حیران کر دیا

ہفتہ 19 ستمبر 2015 22:50

ایچ ڈی پی کے ظہرانے میں سردار اختر جان مینگل نے پنجابی جملہ’’ساڈھا ..

کو ئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 ستمبر۔2015ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے صدر سا بق وزیر اعلی بلوچستان رکن صوبائی اسمبلی سردار اختر جان مینگل نے ایچ ڈی پی کی جانب سے اپنے اعزا ز میں دیے گئے ظہرانے کے مو قع پر پنجابی زبا ن میں مثا ل دے کر ہال میں موجوددیگر سیا سی جما عتوں کے قائد ین کو حیران کر دیا تفصیلا ت کے مطابق ہفتے کے رو زایچ ڈی پی نے سردار اختر مینگل کے اعزاز میں جنرل محمد مو سی گو رنمنٹ ڈگر ی کالج کو ئٹہ میں پر تکلف ظہرانہ دیا اس مو قع پر انہوں نے تقریر کر تے ہو ئے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ حکمرانو ں کی زبان میں بات کی جا ئے انہو ں نے کہا کہ جو مثا ل میں آپ لو گوں کو سنا نے لگا ہوں یہ مثال بلو چی ،بر اہو ئی اور پشتو میں بھی سنا ئی جا تی ہے اور موجودہ حکمرانو ں کی زبان میں بات کرتے ہو ئے کہتا ہوں کہ(ساڈھا حق اتھے رکھ)سردار اختر مینگل کے اس پنجابی جملے کے بعد ہال میں موجود مختلف سیا سی جما عتوں کے قائدین اور ایچ ڈی پی کے مر کز ی اور صو بائی قا ئد ین نے زبر دست تالیاں بجا ئیں اورخو شی کا اظہار کیا ۔