پیپلز پارٹی کے اجلاس پر (ن) لیگ کی جوابی حکمت عملی ،وزیراعظم نے سندھ کے امور سے متعلق پارٹی اجلا س پیرکوطلب کرلیا

ہفتہ 19 ستمبر 2015 23:01

پیپلز پارٹی کے اجلاس پر (ن) لیگ کی جوابی حکمت عملی ،وزیراعظم نے سندھ ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 ستمبر۔2015ء) پیپلز پارٹی کے دبئی میں ہونے والے اجلاس کے بعد (ن) لیگ نے جوابی حکمت عملی تیار کرلی، وزیراعظم نواز شریف نے پیر کو سندھ سے متعلق امور پر سندھ سے تعلق رکھنے والے پارٹی رہنماؤں ، اورارکان قومی و صوبائی اسمبلی کااجلاس طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی و ی چینل کے مطابق پیپلز پارٹی کے دبئی میں ہونے والے اجلاس کے بعد (ن) لیگ نے جوابی حکمت عملی تیار کرلی، وزیراعظم نواز شریف نے پیر کو سندھ سے متعلق امور پر اہم اجلاس طلب کرلیا جس میں منتخب نمائندے، ایم این اے، ایم پی ایز اور سینیٹرز شریک ہوں گے۔ اجلاس میں سندھ بلدیاتی انتخابات سے متعلق بھی حکمت عملی تیار کی جائے گی۔