ڈی جی سپورٹس پنجاب نے ایشین سنوکر چمپئن حمزہ اکبر کو 5لاکھ روپے کا چیک دیا

پنجاب یوتھ فیسٹیول کے ثمرات سامنے آرہے ہیں، حمزہ اکبر کا ٹیلنٹ اسی میں سامنے آیا تھا‘عثمان انور آج جس مقام پر ہوں اس کا سہرا سپورٹس بورڈ پنجاب کے سر ہے،مستقبل میں بڑے ٹائٹل پاکستان کے نام کرونگا، حمزہ اکبر

ہفتہ 19 ستمبر 2015 23:02

ڈی جی سپورٹس پنجاب نے ایشین سنوکر چمپئن حمزہ اکبر کو 5لاکھ روپے کا چیک ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 ستمبر۔2015ء) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عثمان انور نے سپورٹس کے میدان میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں ایشین سنوکر چمپئن حمزہ اکبر کو ہفتہ کے روزسپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سے5لاکھ روپے کا چیک دیا،حمزہ اکبر اپریل 2015میں کوالالمپور میں بھارت کے کھلاڑی پنکج ایڈوانی کو شکست دیر کر ایشیئن سنوکر چیمپیئن بنے، حمزہ اکبر پہلے پاکستان کھلاڑی ہیں جو اگلے ماہ برٹش پروفیشنل سرکٹ میں حصہ لے رہے ہیں، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انور نے کہا کہ حمزہ اکبر نے اپنے ٹیلنٹ سے پاکستان کو سنوکر کا اعزاز دلایا ہے، ہمیں خوشی ہے کہ ہم نے تین برس قبل جس مشن کا آغا ز کیا تھا اس کے ثمرات اب مل رہے ہیں، حمزہ اکبر نے دو سال قبل پنجاب یوتھ فیسٹیول میں حصہ لیا جس سے ان کی حوصلہ ہوئی اور ان میں آگے بڑھنے کا جذبہ پیدا ہوا، حمزہ اکبر نے محنت کی اور سپورٹس بورڈ پنجا ب نے ان کے ٹیلنٹ کو نکھار کر دنیا کے سامنے لانے میں مدد کی، پنجاب یوتھ فیسٹیول نے بہت سے ٹیلنٹڈ نوجوان پید اکئے، جن میں سے ایک حمزہ اکبر ہیں،ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انور نے کہا کہ ہمارے دروازے ہمیشہ ٹیلنٹڈ نوجوانوں کیلئے کھلے ہیں، ہر کھیل کے فروغ کیلئے بھرپور اقدامات کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

ایشین سنوکر چمپئن حمزہ اکبر نے اس موقع پر ڈی جی سپورٹس پنجاپ عثمان انور کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہ میں آج جس مقام پر ہوں اس کا سہرا سپورٹس بورڈ پنجاب کے سر ہے، پنجاب یوتھ فیسٹیول میں بہت حوصلہ افزائی ہوئی جس سے میں فیصلہ کیا کہ ملک کا نام دنیا میں بلند کرونگا، مستقبل میں بھی سنوکر کے بڑے ٹائیٹل پاکستان کے نام کروں گا۔

متعلقہ عنوان :