ناول نویس جیکی کولنز لاس اینجلس میں انتقال کر گئیں

برطانیہ میں پیدا ہونے والی جیکی کولنز نے اپنی زندگی لاس اینجلس میں گزاری

اتوار 20 ستمبر 2015 11:56

ناول نویس جیکی کولنز لاس اینجلس میں انتقال کر گئیں

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 ستمبر۔2015ء) مشہور ناول نویس جیکی کولنز 77 سال کی عمر میں چھاتی کے سرطان کی وجہ سے انتقال کر گئیں ہیں۔جیکی کولنز کے خاندان نے ایک بیان میں کہا کہ ’ہمیں بہت ہی افسوس کے ساتھ ہماری خوبصورت، متحرک اور بے مثال ماں کے انتقال کا اعلان کرنا پڑ رہا ہے۔جیکی کولنز کی ترجمان کا کہنا تھا کہ برطانوی نژاد مصنفہ اور اداکارہ جوان کولنز کی بہن کا انتقال امریکہ کے شہر لاس اینجلس میں ہوا ہے۔

کولنز کا کرئیر چار دہائیوں پر میحط ہے اور اس دوران انھوں نے 40 ممالک میں 50 کروڑ کتابیں فروخت کر چکی ہیں۔ان کے خاندان کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’انھوں نے ’نہایت خوبی سے سے مکمل زندگی گزاری ہے۔‘ انھیں ان کے خاندان والے، دوست اور پڑھنے والے بہت چاہتے تھے۔

(جاری ہے)

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’انھوں نے ادب اور تخلیقی دنیا میں بہت سی خواتین کو متاثر کیا ہے۔

وہ ہمیشہ اپنی کرداروں کے ذریعے زندہ رہیں گیں، لیکن ہم انھیں یاد کر رہے ہیں جو کہ ہم بیان نہیں کر سکتے۔امریکی مشہور شخصیات کے جریدے پیپلز کے مطابق کولنز کو ڈیڑھ سال قبل چھاتی کے سرطان کے چوتھے درجے کی تشخیص ہوئی تھی۔جیکی کولنز کی ویب سائٹ پر ان کے سوانح حیات میں لکھا ہے کہ انھوں نے کم عمری سے ہی لکھنا شروع کر دیا تھا۔ وہ اپنی سکول کی سہیلیوں کے لیے جوشیلی اور زندہ دل کہانیاں لکھا کرتی تھیں۔ان کا پہلا ناول ’دی ورلڈ از فل آف میریڈ مین‘ سنہ 1968 میں شائع ہوتے ہی سب سے زیادہ فروخت ہونے والا ناول بن گیا تھا۔ 1985 میں ان کے ایک ناول ’ہال وڈ وائیوز‘ پر اے بی سی چینل نے ایک چھوٹی سیریز بنائی تھی جس میں اینتھونی ہاپکنز اور کینڈیس برجن نے کردار ادا کئے تھے۔

متعلقہ عنوان :