خیر پور میں پولیس مقابلے کے بعد 5 اشتہاری ڈاکوکو زخمی حالت میں گرفتار

اتوار 20 ستمبر 2015 12:43

خیر پور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 ستمبر۔2015ء) خیر پور میں پولیس مقابلے کے بعد 5 اشتہاری ڈاکووں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیاگیا۔ایس ایس پی پیر محمد شاہ کے مطابق وین یونٹ بلڈنگ کے قریب ڈکیتی کرکے فرار ہونبے والے ڈاکووں اور پولیس کے درمیان مقابلہ ہوا،مقابلے کے دوران 5 اشتہاری ڈاکووں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈاکو شریف چانڈیو،اکرم شیخ،علی حیدر میرانی،محبوب لاشاری اور اختیار شیخ کراچی سمیت سندھ بھر میں سنگین وارداتوں میں ملوث ہے،ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی بر آمد کرلیا گیا۔ملزمان کو تفتیش کے لئے متعلقہ اداروں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :