ہما علی ڈیڑھ سال کے طویل وقفے کے بعدالحمرا میں پرفارم کریں گی

اتوار 20 ستمبر 2015 13:00

ہما علی ڈیڑھ سال کے طویل وقفے کے بعدالحمرا میں پرفارم کریں گی

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 ستمبر۔2015ء)اداکارہ ہما علی ڈیڑھ سال کے طویل وقفے کے بعدالحمرامیں پرفارم کریں گی ،عید الاضحی پر ہال نمبر Iمیں شروع ہونے والے نئے اسٹیج ڈرامہ میں کاسٹ کر لیا گیا ۔ ہما علی نے ڈیڑھ سال قبل الحمرا میں آخری پرفارمنس دی تھی ۔

(جاری ہے)

عید الاضحی پرشروع ہونے والے اسٹیج ڈرامے میں اداکارہ ہما علی کے ساتھ گلناز،لیلیٰ صدیقی ،مایا ، سعدیہ شیخ ، رمشا،مجاہد رانا،شاہد خان،کوڈو ،ببورانا،مجاہد عباس،گوشی خان اور عابد کاشمیری بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے ۔ ڈرامے کے رائٹر و ڈائریکٹر عابد کاشمیری ہیں۔