زمبابوے کیخلاف سیریز کے قومی کر کٹ ٹیم کاٹریننگ کیمپ اختتام پذیر

اتوار 20 ستمبر 2015 16:12

زمبابوے کیخلاف سیریز کے قومی کر کٹ ٹیم کاٹریننگ کیمپ اختتام پذیر

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 ستمبر۔2015ء)زمبابوے کیخلاف سیریز کے قومی کر کٹ ٹیم کاٹریننگ کیمپ اختتام پذیر ہو گیا، 4روز ہ کیمپ میں کھلاڑیو ں نیہیڈ کوچ وقار یونس کی نگرانی میں فیلڈنگ ،بالنگ اوربیٹنگ کی پریکٹس کی اور اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنایا ،قومی ٹیم 22اور23ستمبر کی درمیانی ہرارے روانہ ہو گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق زمبابوے کیخلاف تین ون ڈے اور دو ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کی تیاریوں کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا مختصر تربیتی کیمپ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں اختتام پذیر ہو گیا،کیمپ میں منتخب کھلاڑیوں نے ہیڈ کوچ وقار یونس کی نگرانی میں فیلڈنگ ،باولنگ اوربیٹنگ کی پریکٹس کی اور اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنایا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین احمد شہزاد نے اپنی شادی کے روز بھی کیمپ سے چھٹی نہیں کی اور دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ صبح کے سیشن میں ہونے والی ٹریننگ میں بھرپور حصہ لیا۔ کھلاڑیوں نے مختلف ڈرلز کرنے کے ساتھ فیلڈنگ کے شعبے میں بھی بھرپور محنت کی۔ ٹریننگ کیمپ ختم ہو نے کے 22اور23ستمبر کی درمیانی شب قومی ٹیم ہرارے روانہ ہو گی۔