سلطان آف جوہر انٹرنیشنل جونیئر ہاکی کپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

اتوار 20 ستمبر 2015 17:30

سلطان آف جوہر انٹرنیشنل جونیئر ہاکی کپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کردیا ..

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار20ستمبر ۔2015ء ) سلطان آف جوہر انٹرنیشنل جونیئر ہاکی کپ کے لئے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔ دلبر حسین کپتان مقرر کر دئیے گئے ۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں جوہر بارو جونیئر ہاکی کپ کے لئے چیف سلیکٹر رشید جونیئر نے قومی جونیئر ہاکی ٹیم کا اعلان کیا ۔ تجربے کی بنیاد پر دلبر حسین کو کپتان مقرر کیا گیا ہے جب کہ پانچ کھلاڑیوں کو ریزرو کے طور پر رکھا گیا ہے ۔ جونیئر کھلاڑیوں کا یہ ایونٹ 11 سے 18 اکتوبر تک ہو گا جس کے لئے قومی جونیئر ٹیم 28 ستمبر کو ملائشیا روانہ ہو گی ۔