پیرمحل ، پانچ افراد نے ڈنڈوں سے حملہ کرکے دوخواتین سمیت 3افراد کو زخمی کرڈالا

اتوار 20 ستمبر 2015 17:53

پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 ستمبر۔2015ء) پانچ کس افراد نے ڈنڈوں سوٹوں سے حملہ کرکے دوخواتین سمیت تین افراد کو زخمی کرڈالا تفصیل کے مطابق سی پلاٹ خانجوان کی رہائشی عابدہ پروین زوجہ محمد عباس قوم راجپوت کے گھر میں پرویز، مختار، شاہ زیب پسران سائیں ، مسرت بی بی ،فرحت بی بی ساکنان سی پلاٹ خانجوان نے داخل ہوکرڈنڈوں سوٹوں سے حملہ کرکے عابدہ پروین اور اس کی حاملہ بیٹی نگینہ بی بی اور اس کے خاوند امجد علی کو تشددکرتے ہوئے جان سے مارنے کی کوشش کی امجد علی کی جیب سے نقدی 7500روپے چھین لیے تھانہ پیرمحل پولیس نے تحریری درخواست پر کارروائی شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :