پاکستان نژاد برطانوی باکسر عامر خان شامی مہاجرین کی مدد کیلئے یونان پہنچ گئے

اتوار 20 ستمبر 2015 18:58

پاکستان نژاد برطانوی باکسر عامر خان شامی مہاجرین کی مدد کیلئے یونان ..

ایتھنز (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار20ستمبر ۔2015ء ) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان شامی مہاجرین کی امداد کیلئے یونان پہنچ گئے ۔ عامر خان نے یونان کے جزیرے لیزبوس میں شامی مہاجرین کا استقبال کیا اور کھانے پینے کی چیزیں بھی تقسیم کیں، برطانوی نژاد پاکستانی باکسر کافی دیر ساحل پر کھڑے رہے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر برطانوی سٹار باکسر کا کہنا تھا کہ یونان آمد کا مقصد بے گھر مہاجرین کی مدد ہے اور اس کیلئے وہ اور ان کی فاؤنڈیشن ہرممکن مدد کرے گی ۔

پاکستان نژاد برطانوی باکسر عامر خان شامی مہاجرین کی مدد کیلئے یونان ..