وفاقی وزیر داخلہ کا بڈھ بیرائیربیس پر حملے میں ملوث دہشت گردوں کے کوائف افشاء کرنے پر سخت اظہار برہمی ،تحقیقات کا حکم،ابتدائی مرحلے میں واقعے میں ملوث دہشت گردوں کے کوائف ظاہر کرنے سے تفتیش پر منفی اثر پڑ سکتا ہے،ریکارڈ اور شواہد کے مطابق 8دہشتگرد پاکستانی نہیں لگتے جن کی صحیح شناخت اور شہریت کا تعین کرنے کے لئے ابھی مزید وقت درکار ہے،ترجمان وزارت داخلہ

اتوار 20 ستمبر 2015 20:28

وفاقی وزیر داخلہ کا بڈھ بیرائیربیس پر حملے میں ملوث دہشت گردوں کے کوائف ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20ستمبر۔2015ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا بڈھ بیر میں ایئرفورس کے بیس کیمپ پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کے کوائف افشاء کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کر تے ہوئے اسکی تحقیقات کا حکم دے دیا،اور کہا ہے کہ اس مرحلے پر واقعے میں ملوث دہشت گردوں کے کوائف ظاہر کرنے سے تفتیش پر منفی اثر پڑ سکتا ہے،ریکارڈ اور شواہد کے مطابق آٹھ دہشتگرد پاکستانی نہیں لگتے جن کی صحیح شناخت اور شہریت کا تعین کرنے کے لئے ابھی مزید وقت درکار ہے۔

اتوار کو ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے بڈھ بیر میں ایئرفورس کے بیس کیمپ پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کے کوائف افشاء کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کاے ہے اور اسکی تحقیقات کا حکم دے دیا، ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق ان دہشتگردوں کی نشاندہی وقوعہ کے روز ہی ہوگئی تھی لیکن معاملے کی حساسیت کے پیش نظر یہ تفصیلات دانستہ ظاہر نہیں کی گئیں ، ریکارڈ اور شواہد کے مطابق آٹھ دہشتگرد پاکستانی نہیں لگتے جن کی صحیح شناخت اور شہریت کا تعین کرنے کے لئے ابھی مزید وقت درکار ہے،ترجمان وزارت داخہ نے کہا کہ لگتا ہے کہ بعض اداروں کے درمیان اس معلومات کی شیئرنگ اسکی قبل از وقت تشہیر کا باعث بنی جو کسی صورت میں بھی نہیں ہونا چاہیے تھا، اس مرحلے پر واقعے میں ملوث دہشت گردوں کے کوائف ظاہر کرنے سے تفتیش پر منفی اثر پڑ سکتا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پشاور میں ایئرفورس کے بیس کیمپ پر حملہ کرنے والے 14 میں سے 5 دہشت گردوں کی شناخت کے حوالے سے میڈیا کو آگاہ کیا گیا تھا اور کہا گیا تھا کہ 3 دہشت گردوں کا تعلق خیبر ایجنسی جب کہ 2 کا تعلق سوات سے ہے۔ ہلاک دہشت گردوں میں سے سراج الدین ،عدنان اور ابراہیم کا تعلق خیبر ایجنسی سے جب کہ رب نواز، محمد اسحاق سوات کے رہائشی ہیں اور ان کی عمریں 19 سے 27 سال کے درمیان ہیں۔

متعلقہ عنوان :