منشیات استعمال کرنے والے کی ذرا کی غلطی کا برا انجام

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 20 ستمبر 2015 23:52

منشیات استعمال کرنے والے کی ذرا کی غلطی کا برا انجام

فلوریڈا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20ستمبر۔2015ء)یہ خبر پڑھ کر غیر قانونی کام کرنے والے افراد یقیناً فون کرنے یا ایس ایم ایس کرنے سے پہلے اس بات کا یقین کر لیں گے کہ فون کی دوسری طرف”قانون“ تو موجود نہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹس کے مطابق فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے سوچا کہ میں جس شخص سے بات کر رہا ہوں، اس سے پہلے کسی پارٹی میں مل چکاہوں مگر اصل میں وہ مارٹن کاؤنٹی شیرف کے نارکوٹکس یونٹ کے کیپٹن کو ٹیکسٹ کر رہا تھا۔ فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے ولیم لمبرسن کو امید تھی کہ وہ جس شخص سے بات کر رہا ہے وہ اسے منشیات فراہم کر دے گاحالانکہ بات چیت کےشروع میں ہی کیپٹن نے اسے کہہ دیا تھا کہ میں تمہیں نہیں جانتا۔لیکن بات چیت جاری رہی اور بتدریجج ولیم کو گرفتار کر لیا گیا۔