پاکستان سپر لیگ کے لوگو کی رنگا رنگ تقریب رونمائی،مصباح الحق، شاہدآفریدی سمیت دیگر کھلاڑیوں اور شوبز سٹارز کی آمد نے تقریب کو چارچاند لگادیئے

اتوار 20 ستمبر 2015 23:55

پاکستان سپر لیگ کے لوگو کی رنگا رنگ تقریب رونمائی،مصباح الحق، شاہدآفریدی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20ستمبر۔2015ء) پاکستان سپر لیگ کے لوگو کی رنگا رنگ تقریب رونمائی لاہور میں منعقد کی گئی،لیگ کے لوگو کی تقریب رونمائی میں کھلاڑیوں کیساتھ ساتھ شوبز اسٹارز کی آمد نے چار چاند لگادیئے۔تفصیلات کے مطابقپاکستان سپر لیگ کا میلہ فروری میں متحدہ عرب امارات کے میدانوں پر سجے گا، جس میں پاکستانی اسٹار کرکٹرز کے ساتھ ساتھ غیر ملکی کھلاڑی بھی جلوہ گر ہوں گے۔

(جاری ہے)

لیگ کے لوگو کی تقریب رونمائی میں کھلاڑیوں کیساتھ ساتھ شوبز اسٹارز کی آمد نے چار چاند لگائے۔اس موقع پرقومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق ، ٹی ٹوئنٹی کپتان شاہدآفریدی سمیت دیگرکھلاڑیوں نے پی ایس ایل کے انعقاد کو خوش آئندقرار دیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ شہریارخان اور لیگ کے برینڈ ایمبسڈر وسیم اکرم کا کہنا تھا پی ایس ایل مستقبل میں دنیا کی بڑی لیگ بن کر ابھرے گی۔اس موقع پر سابق پاکستانی کپتان اور پی ایس ایل کے برانڈ ایمبسڈر رمیزراجہ کا کہنا تھا کہ انہیں لیگ شروع ہونے کی بہت خوشی ہے۔’اس سے نوجوان کھلاڑیوں کوسیکھنے کے مواقع میسرآئیں گے۔

پاکستان سپر لیگ کے لوگو کی رنگا رنگ تقریب رونمائی،مصباح الحق، شاہدآفریدی ..

متعلقہ عنوان :