سنگاپور موٹو گراں پری ریس جرمنی کے سباسچئن ویٹل نے جیت لی

پیر 21 ستمبر 2015 11:21

سنگاپور موٹو گراں پری ریس جرمنی کے سباسچئن ویٹل نے جیت لی

سنگاپور سٹی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار21ستمبر ۔2015ء ) سنگاپور میں ہونے والی موٹو گراں پری ریس جرمنی کے سباسچئن ویٹل نے جیت لی جب کہ برطانیہ کے عالمی چیمپئن لیوس ہیملٹن کار میں خرابی کے باعث جلد ریٹائر ہو گئے ۔ سنگاپور میں ہونے والے موٹو گراں پری کے دلچسپ ایونٹ میں دنیا بھر سے شامل ماہر اور مایہ ناز ڈرائیورز نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

سب نے ایک دوسرے سے آگے نکلنے کیلئے خوب محنت کی کچھ ڈرائیورز نے کامیابی سے فنش لائن عبور کی تو کچھ سبقت لینے کی کوشش میں حادثے کا شکار ہو گئے ۔ برطانیہ کے عالمی چیمپئن لیوس ہیملٹن کو گاڑی میں خرابی کی وجہ سے جلدی دستبردار ہونا پڑا جب کہ جرمنی کے سٹار ڈرائیور سباسچئن ویٹل نے 2 گھنٹے 1 منٹ اور 22.11 سیکنڈز میں فنش لائن عبور کر کے ایونٹ کی ٹرافی پر قبضہ جمایا ۔

متعلقہ عنوان :