ایف ون ریس کے دوران مداح کی ٹریک پر مٹر گشت

پیر 21 ستمبر 2015 11:43

ایف ون ریس کے دوران مداح کی ٹریک پر مٹر گشت

سنگاپور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار21ستمبر ۔2015ء ) سنگاپور گراں پری کے دوران ٹریک کے قریب ایک شخص کے مٹر گشت پر انتظامیہ میں ہلچل مچ گئی ۔ اتوار کو ریس کے 37 ویں چکر کے دوران ایک شخص کو سٹریٹ سرکٹ کے اینڈرسن برج سیکشن کے قریب ٹریک کے ساتھ چلتے پھرتے دیکھا گیا ۔

(جاری ہے)

ریس لیڈر فراری کے سیبسچین وٹل ریڈیو پر شور مچاتے پائے گئے کہ ایک شخص ٹریک پر آ گیا ہے جس کے بعد سیفٹی کار کو لانچ کرنا پڑا ۔ کچھ دیر چلنے کے بعد ٹریک کے اطراف موجود بیریئر کے ذریعے اس شخص کے باہر جانے کے بعد ریس دوبارہ شروع کر دی گئی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور اس سے تحقیقات جاری ہیں ۔