سابق برطانوی ٹیسٹ کرکٹر کیون پیٹرسن نے پاکستان سپر لیگ میں شرکت کیلئے معاہدہ کرلیا

پیر 21 ستمبر 2015 11:55

سابق برطانوی ٹیسٹ کرکٹر کیون پیٹرسن نے پاکستان سپر لیگ میں شرکت کیلئے ..

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار21ستمبر ۔2015ء ) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق بلے باز کیون پیٹرسن نے پاکستان سپر لیگ میں شرکت کا معاہدہ کر لیا ہے جس سے شائقین کی دلچسپی مزید بڑھ گئی ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان سپر لیگ فروری 2016ء میں کھیلی جائے گی ، اس موقع پر کیون پیٹرسن نے اپنے پیغام میں بتایا کہ مجھے پاکستان سپر لیگ کا بے چینی سے انتظار ہے کیونکہ یہ روایتی ٹی ٹوئنٹی ایونٹ ہوگا جس میں چھکوں اور وکٹوں کی بھرمار ہوگی ۔ پاکستان سپر لیگ کی جانب سے اس بات کا اعلان کیا گیا ہے کہ کرس گیل ، کیرن پولارڈ ، ڈیوائن براوو ، سنیل نارائن اور شکیب الحسن نے سپر لیگ کھیلنے کے لیے رضامندی ظاہر کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :