لاہور کے مقامی ہوٹل میں فیشن شو کی رنگارنگ تقریب

پیر 21 ستمبر 2015 14:02

لاہور کے مقامی ہوٹل میں فیشن شو کی رنگارنگ تقریب

لاہوراُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 ستمبر۔2015ءلاہور کے مقامی ہوٹل میں فیشن شو کی رنگارنگ تقریب ہوئی۔فیشن شو میں مرحوم اداکار سلطان راہی کے بیٹے حیدر سلطان ،معروف گلوکارہ حمیرا ارشد اور انکے بیٹے متقین بٹ نے ماڈلنگ کر کے شائقین سے خوب داد وصول کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مقامی ہوٹل میں منعقد ہونے والے اس فیشن شو میں ماڈلز نے نت نئے ڈیزائنوں کے ملبوسات زیب تن کرکے ریمپ پر جلوے بکھیرے تو اداکار حیدرسلطان نے بھی ماڈلنگ میں قدم رکھتے ہوئے بطور شو سٹوپر ریمپ پر واک کی۔پاکستان میں فیشن انڈسٹری کی بڑھتی ہوئی مقبولیت نے نہ صرف اداکاروں بلکہ موسیقی سے وابستہ افراد کو بھی اپنی جانب متوجہ کر لیا ہے۔