پی سی بی نے انتخاب عالم کو قومی ٹیم کا منیجر مقرر کردیا

پیر 21 ستمبر 2015 16:06

پی سی بی نے انتخاب عالم کو قومی ٹیم کا منیجر مقرر کردیا

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار21ستمبر ۔2015ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے انتخاب عالم کو قومی ٹیم کا منیجر مقرر کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق انتخاب عالم کو نوید اکرم چیمہ کی جگہ دورہ زمبابوے کے لیے قومی ٹیم کا منیجر مقرر کیا گیا ہے جنہوں نے وفاقی حکومت میں ذمہ داریاں ملنے کے بعد یہ عہدہ مزید سنبھالنے سے معذرت کر لی تھی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق انتخاب عالم کو یہ عہدہ عارضی طور پر دیا گیا ہے اور دورہ زمبابوے کے بعد ٹیم کے مستقل منیجر کا تقرر کر دیا جائے گا ۔