آرمی چیف نے 9 دہشت گردوں کی پھانسی کی سزا کی توثیق کردی

muhammad ali محمد علی پیر 21 ستمبر 2015 19:03

آرمی چیف نے 9 دہشت گردوں کی پھانسی کی سزا کی توثیق کردی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21ستمبر 2015 ء) آرمی چیف نے 9 دہشت گردوں کی پھانسی کی سزا کی توثیق کردی ہے۔ پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کی جانب سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق آرمی چیف کی جانب سے 9 دہشت گردوں کی پھانسی کی سزا کی توثیق کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تمام مجرمان سنگین دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث تھے۔ دہشت گرد خیبرپختونخواہ میں شہریوں اور سیکورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنانے اور مستونگ میں فرقہ وارانہ قتل عام میں ملوث تھے۔ ان دہشت گردوں میں میجر جنرل ثناء اللہ اور جنرل توصیف پر حملہ کرنے والے بھی شامل ہیں۔ پھانسی کی سزا موصول کرنے والے دہشت گردوں کے علاوہ 1 دہشت گرد کو عمر قید کی سزا بھی دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :