لاہورکے علاقے شاہدرہ میں مربہ جات بنانے والی چمن فوڈ پراڈکٹس کی فیکٹری سربمہر

muhammad ali محمد علی پیر 21 ستمبر 2015 20:40

لاہورکے علاقے شاہدرہ میں مربہ جات بنانے والی چمن فوڈ پراڈکٹس کی فیکٹری ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21ستمبر 2015 ء) لاہورکے علاقے شاہدرہ میں مربہ جات بنانے والی چمن فوڈ پراڈکٹس کی فیکٹری سربمہر کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی عائشہ ممتاز کی جانب سے لاہورکے علاقے شاہدرہ میں مربہ جات بنانے والی چمن فوڈ پراڈکٹس کی فیکٹری پر چھاپہ مارا گیا۔

(جاری ہے)

معائنے کے دوران صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات ہونے پر فیکٹری کو سربمہر کردی گئی ہے۔