افغان صدر اشرف غنی کا وزیراعظم نواز شریف کو ٹیلی فون

muhammad ali محمد علی پیر 21 ستمبر 2015 21:11

افغان صدر اشرف غنی کا وزیراعظم نواز شریف کو ٹیلی فون

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21ستمبر 2015 ء) افغان صدر اشرف غنی نے وزیراعظم نواز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف سے افغان صدر اشرف غنی کی جانب سے ٹیلی فونک رابطہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر افغان صدر کا کہنا تھا کہ افغانستان پاکستان کیخلاف اپنی سرزمین کبھی استعمال نہیں ہونے دے گا۔ اس دوران افغان صدر کی جانب سے پشاور بڈھ بیر حملے کی مذمت کی گئی اور جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :