فیفا نے حکومتی سرپرستی میں پاکستانی فٹ بال کے معاملات چلانے والوں کو مسترد کر دیا

پیر 21 ستمبر 2015 22:04

فیفا نے حکومتی سرپرستی میں پاکستانی فٹ بال کے معاملات چلانے والوں کو ..

لاہورر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 ستمبر۔2015ء) پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر فیصل صالح حیات کا کہنا ہے کہ فیفا نے حکومتی سرپرستی میں پاکستانی فٹبال کے معاملات چلانے والوں کو مسترد کر دیا ہے اور ان پر یہ بات واضح کر دی ہے کہ پاکستان میں وہی فٹبال فیڈریشن آئینی اور قانونی ہے جس کے سربراہ وہ (فیصل صالح حیات) اور سیکریٹری احمد یار لودھی ہیں۔

ایک انٹرویو میں فیصل صالح حیات نے کہا کہ حکومتی سرپرستی میں قومی فٹبال کے معاملات سنبھالنے والے ایڈمنسٹریٹر نے نو ستمبر کو فیفا کے جنرل سیکریٹری کو خط لکھا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ وہ عدالتی حکم کے تحت پاکستانی فٹبال کے معاملات چلارہے ہیں، لہٰذا انہی کو فیفا اپنے فنڈز جاری کر دے جس پر فیفا کے جنرل سیکریٹری نے 16 ستمبر کو اپنے خط میں یہ بات واضح کردی کہ فیفا کسی بھی ایڈمنسٹریٹر کو تسلیم نہیں کرتی۔

(جاری ہے)

فیصل صالح حیات کا کہنا ہے کہ زیورخ میں فیفا کی کمیٹی کا اجلاس ہو رہا ہے جس میں پاکستانی فٹبال کا معاملہ اس کے ایجنڈے میں شامل ہے اور یہ بات واضح ہو جائے گی کہ پاکستان میں نمائندہ فٹبال فیڈریشن کون سی ہے۔فیصل صالح حیات نے یاد دلایا کہ جب حکومت نے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے معاملات میں بھی مداخلت کی تھی تو اسے انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کی جانب سے پاکستان کی رکنیت کی معطلی کے خدشے کے پیش نظر سرکاری سرپرستی میں قائم کردہ ایسوسی ایشن کی حمایت نہ صرف ترک کرنی پڑی تھی بلکہ حکومت نے انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی سے ایک معاہدہ کیا تھا جس کے تحت وہ ہر اس قومی فیڈریشن کو تسلیم کرنے کی پابند ہے جسے اس کھیل کی انٹرنیشنل فیڈریشن تسلیم کرتی ہے۔

اگر سرکاری سرپرستی میں قائم افراد نے اپنے طور پر ٹیم بھارت بھیجنے کی کوشش کی تو اسے نہ ویزے ملیں گے نہ اسے بھارتی منتظمین تسلیم کریں گیاس لحاظ سے فیفا ان کی سربراہی میں قائم پاکستان فٹبال فیڈریشن کو پاکستان کی نمائندہ تنظیم تسلیم کرتی ہے اور حکومت کو بھی ان کی فٹبال فیڈریشن کو تسلیم کرنا پڑے گا۔فیصل صالح حیات نے کہا کہ ان کی فٹبال فیڈریشن کو کام کرنے سے روکے جانے کے نتیجے میں پاکستان کئی اہم بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت سے محروم ہو چکا ہے۔

وہ دسمبر میں بھارت میں ہونیو الے ساوٴتھ ایشین فیڈریشن کپ میں پاکستانی فٹبال ٹیم کی شرکت کے بارے میں مایوس نہیں ہیں اور ان کی بھرپور کوشش ہو گی کہ وہ ایک مضبوط پاکستانی ٹیم کو بھارت بھیجنے میں کامیاب ہو سکیں کیونکہ انھوں نے اس ایونٹ کی تیاری کافی پہلے سے کر رکھی تھی اور اسی تیاری کے طور پر پاکستانی فٹبال ٹیم نے بھارت جاکر سیریز بھی کھیلی تھی۔فیصل صالح حیات نے یہ بات واضح کر دی کہ اگر سرکاری سرپرستی میں قائم افراد نے اپنے طور پر ٹیم بھارت بھیجنے کی کوشش کی تو اسے نہ ویزے ملیں گے نہ اسے بھارتی منتظمین تسلیم کریں گے۔

متعلقہ عنوان :