انتخاب عالم پھر قومی ٹیم کے منیجر مقرر

پیر 21 ستمبر 2015 22:11

انتخاب عالم پھر قومی ٹیم کے منیجر مقرر

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 ستمبر۔2015ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ میں ایک بار پھر سابق کپتان انتخاب عالم کی واپسی ہوئی ہے جنہیں نوید اکرم چیمہ کی جگہ دورہ زمبابوے کیلئے قومی ٹیم کا منیجر مقرر کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

قومی ٹیم کے سابق منیجر نوید اکرم چیمہ کو فیڈرل پبلک سروس کمیشن کا چیئرمین مقرر کردیا گیا تھا اور انہوں نے اپنی نئی ذمے داریوں کے سبب قومی ٹیم منیجر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا اور اس حوالے سے چیئرمین پی سی بی شہریار خان کو بھی ا?گاہ کردیا تھا۔میدیا رپورٹس کے مطابق انتخاب عالم کو یہ ذمے داری فی الحال صرف دورہ زمبابوے کے لیے سونپی گئی ہے اور دورہ انگلینڈ کے لیے منیجر کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔