احمد شہزاد کا مقامی ہوٹل میں دعوت ولیمہ ، شہریار خان، مصباح ، کامران اکمل، سمیت احمد شہزاد کے قریبی دوستوں اور رشتہ داروں کی بڑی تعداد میں شرکت

پیر 21 ستمبر 2015 23:08

احمد شہزاد کا مقامی ہوٹل میں دعوت ولیمہ ، شہریار خان، مصباح ، کامران ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 ستمبر۔2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین احمد شہزاد کا دعوت ولیمہ پیر کی شب لاہور کے مقامی ہوٹل میں ہوا، جس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان، قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق، کامران اکمل، ناصر جمشید، انور علی اور مشتاق احمد سمیت احمد شہزاد کے قریبی دوستوں اور رشتہ داروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

قومی کرکٹر کی دعوت ولیمہ کے موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے، پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان اپنی اہلیہ کے ہمراہ دعوت ولیمہ میں شرکت کیلئے آئے تو سیکیورٹی گارڈز نے انہیں روک لیا اور دعوت نامہ دیکھنے کے بعد انہیں حال میں جانے کی اجازت دی۔دوسری جانب احمد شہزاد کے دوست اور ویسٹ انڈیز کے سٹار بیٹسمین کرس گیل نے احمد شہزاد کو زندگی کا نیا سفر شروع کرنے اور شادی کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے اس بات کا شکوہ کیا کہ آپ نے مجھے شادی پر آنے کی دعوت نہیں دی۔

متعلقہ عنوان :