لاہور ہائی کورٹ نے پیپلز پارٹی کے رہنما قاسم ضیا کی ضمانت منظور کر لی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 23 ستمبر 2015 10:55

لاہور ہائی کورٹ نے پیپلز پارٹی کے رہنما قاسم ضیا کی ضمانت منظور کر لی

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 23 ستمبر 2015ء) : لاہور ہائی کورٹ نے پیپلز پارٹی کے رہنما قاسم ضیا کی ضمانت منظور کر لی ۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں جسٹس محمود مقبول اور جسٹس فرخ گلزار پر مشتمل دو رکنی بنچ نے قاسم ضیا کی درخواست ضمانت کا فیصلہ سناتے ہوئے انہیں ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے رہنما قاسم ضیاکو لاکھوں روپے کی کرپشن کا الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔