قومی کرکٹ ٹیم دورہ زمبابوے کے لئے جمعرات کو روانہ ہو گی

بدھ 23 ستمبر 2015 11:06

قومی کرکٹ ٹیم دورہ زمبابوے کے لئے جمعرات کو روانہ ہو گی

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار23ستمبر ۔2015ء ) ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے قومی ٹیم شاہد آفریدی کی قیادت میں جمعرات کو زمبابوے روانہ ہو گی ، ون ڈے ٹیم کے کھلاڑی 28 ستمبر کو ہرارے پہنچیں گے ۔ قومی کرکٹ ٹیم ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کھیلنے کے لیے جمعرات کو زمبابوے روانہ ہو رہی ہے وکٹ کیپر سرفراز احمد فریضہ حج کی ادائیگی کی وجہ سے ٹی ٹونٹی سیریز میں شرکت نہیں کریں گے ۔

(جاری ہے)

ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے قومی ٹیم شاہد آفریدی کی قیادت میں جمعرات کو زمبابوے روانہ ہو گی، ون ڈے ٹیم کے کھلاڑی 28 ستمبر کو ہرارے پہنچیں گے ۔ آل راونڈر انور علی انجری اور وکٹ کیپر سرفراز احمد فریضہ حج کی ادائیگی کی وجہ سے ٹی ٹوینٹی سیریز سے باہر ہیں تاہم دونوں کھلاڑی ون ڈے سیریز میں ایکشن میں دکھائی دیں گے ۔ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دو ٹی ٹونٹی میچز 27 اور 29 ستمبر کو ہونگے ۔

متعلقہ عنوان :