خانہ کعبہ میں غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب

بدھ 23 ستمبر 2015 11:09

خانہ کعبہ میں غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب

مکہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 ستمبر۔2015ء) خانہ کعبہ میں غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب ہوئی، غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب میں ہر سال 9ذی الحج کوعازمین کے عرفات پہنچنے پرغلاف کعبہ تبدیل کیا جاتا ہے۔سونے، چاندی اور خالص ریشم سے بنے غلاف کعبہ کی لاگت 2 کروڑ 20 لاکھ ریال ہے۔غلاف کعبہ کی تبدیلی کا کام نماز فجر کے بعد شروع ہوانئے غلاف میں 670کلوگرام خالص ریشم سے تیار کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

غلاف کی تیاری میں 150کلو گرام خالص سونا اور چاندی بھی استعمال کی گئی ہے اور اس پر بیت اللہ کی حرمت اور حج کی فرضیت اور فضیلت کے بارے میں قرآنی آیات کشیدہ کی گئی ہیں۔غلاف کا سائز658مربع میٹر ہے اور یہ 47حصوں پر مشتمل ہوتا ہے‘ہر حصہ14میٹر طویل اور 95سینٹی میٹر چوڑا ہوتا ہے- زمین سے تین میٹر کی بلندی پر نصب کعبہ کے دروازے کی لمبائی چھ میٹر او رچوڑائی تین میٹر ہے۔غلاف کعبہ چار دیواروں کے علاوہ دروازے پر بھی آویزاں کیا جاتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :