چیف آف ایئر سٹاف انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ 29 ستمبر سے مصحف سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگا

بدھ 23 ستمبر 2015 12:48

چیف آف ایئر سٹاف انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ 29 ستمبر سے مصحف سکواش کمپلیکس ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 ستمبر۔2015ء)پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام چیف آف ایئر سٹاف انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ 29 ستمبر سے مصحف سکواش کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہوگا۔ آفس سیکرٹری سکندر میو نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں پاکستان سمیت مصر، امریکہ، آسٹریا اور نیوزی لینڈ کے 48 کھلاڑی شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کا پری کوالیفائنگ راؤنڈ 29 ستمبر، یکم اور دو اکتوبر کو کوالیفائنگ راؤنڈ، 3 سے 5 اکتوبر تک مین راؤنڈ اور سیمی فائنل مقابلے 5 اکتوبر 2 اور 4 بجے ‘ فائنل 6 اکتوبر کو چار بجے کھیلا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے حوالے سے تیاری زور و شور پر ہیں اور سکواش کمپلیکس کی تزئین وآرائش کا کام جاری ہے اور عید سے قبل جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کیلئے 25 ہزار ڈالر کی انعامی رقم رکھی گئی ہے اور یہ ٹورنامنٹ 6 اکتوبر تک جاری رہیگا۔