عمر کوٹ ،معذور اسکول ٹیچر آسو کوہلی ”ہی نیمڈ می ملالہ“ کے پریمیئر میں شرکت کیلئے امریکہ جائیں گی

بدھ 23 ستمبر 2015 13:06

عمر کوٹ ،معذور اسکول ٹیچر آسو کوہلی ”ہی نیمڈ می ملالہ“ کے پریمیئر ..

عمر کوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 ستمبر۔2015ء)عمر کوٹ کی معذور اسکول ٹیچر آسو کوہلی ملالہ یوسفزئی کی زندگی پربنی دستاویزی فلم ”ہی نیمڈ می ملالہ“ کے پریمیئر میں خصوصی طور پر شرکت کرنے امریکا جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

عمر کوٹ کے چھوٹے سے گا ؤں مینا جی ڈھانی کی معذور آسو کوہلی نے 2014ء میں اپنی مدد آپ کے تحت گا ؤں میں پرائمری اسکول کی بنیاد رکھی،جہاں دیکھتے ہی دیکھتے طلبہ کی تعداد بڑھتی گئی اور اب طلبہ کی بڑی تعداد وہاں علم کی روشنی سے منور ہو رہی ہے۔

آسو کی تعلیم سے محبت پر مقامی افراد انہیں "عمرکوٹ کی ملالہ " کہتے ہیں، آسو کی کوششیں دیکھتے ہوئے ملالہ نے اپنی ہم وطن کو نیویارک آنے کی دعوت دی، جہاں آسو ملالہ کی مہم "اسٹینڈ ود ملالہ"کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کریں گی اورامریکی صدر باراک اوباما سے بھی ملاقات کریں گی۔