بی سی سی آئی کی صدارت، ڈالمیا کی موت کے بعد گروپ بندی شروع

بدھ 23 ستمبر 2015 13:08

بی سی سی آئی کی صدارت، ڈالمیا کی موت کے بعد گروپ بندی شروع

نیو دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار23ستمبر ۔2015ء ) جگ موہن ڈالمیا کی اچانک موت کے باعث بھارتی کرکٹ بورڈ اور نئے صدر کے انتخاب میں گروپ بندی کا شکار ہوگیا ، سابق صدر سری نواسن اور سیکرٹری انوراگ ٹھاکر کے گروپس ایک دوسرکے خلاف ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر جگ موہن ڈالمیا کی اچانک موت کے بی سی سی آئی بدنظمی کا شکار ہے ۔

(جاری ہے)

نئے صدر کے انتخاب کے لئے سابق صدر سری نواسن اور سیکرٹری انوراگ ٹھاکر کے گروپس اپنے اپنے امیدواروں کو صدر بنانے کے لئے ایک دوسرے کے خلاف ہوگئے جب کہ سینیارٹی لسٹ میں گوتم رائے کا پہلا نمبر پر موجود ہیں۔ بی سی سی آئی حکام کے مطابق عبوری صدر کا انتخاب خصوصی جنرل کونسل میٹنگ میں ہوگا ۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے آئین کے مطابق عبوری صدر کا تقرر اکیس دن میں کرنا لازمی ہے ۔